دہشت گردوں کے ایک بھی ٹھکانے کو نہیں چھوڑیں گے، صدر ایردوان

علاقے میں  فوجی آپریشن  جاری  ہے ، دو دنوں میں 55 دہشت گردوں کو جہنم رسید کر دیا گیا ہے

840396
دہشت گردوں کے ایک بھی ٹھکانے کو نہیں چھوڑیں گے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں تعین کردہ تمام تر دہشت گرد کیمپوں کو تباہ کر دیا جائیگا۔ حقاری  ک علاقے شمدینلی   میں 6 فوجی  اور گارڈز  اور دیارباقر میں ایک پولیس اہلکار کے شہید کیے جانے کی یاد دہانی کراتے  ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ علاقے میں  فوجی آپریشن  جاری  ہے ، ابتک  55 دہشت گردوں کو جہنم رسید کر دیا گیا ہے۔

علیحدگی پسند تنظیم PKK  کے خلاف جہدوجہد میں اب تک اس کو  پیش نہ آنے والی  حزیمت  کا  سامنا کرنا پڑے گا۔ اس تنظیم کے پیچھے یہ ملک ہے اس کے پیچھے فلاں ملک ہے یہ چیز ہمارے  لیے اہم نہیں۔ کوئی بھی مملکت اپنی جائز حکومت، فوجیوں اور ملازمین کو   دہشت گردوں کے مترادف  پیش نہیں کر سکتی۔ ہمارے نزدیک دہشت گردوں کی صف میں جگہ پانے والے بھی دہشت گرد ہی ہیں۔ آج  تک ہمیں اتحادی کہتے ہوئے، سٹریٹیجک شراکت دار کہتے ہوئے ہمارے ساتھ ٹال مٹول سے کام لینے والوں کو ہمارا یہی  اور اٹل پیغام ہے۔ عراق اور شام  میں تعین کردہ  تمام تر  دہشت گرد کیمپوں  کو تباہ و بربار کر دیا جائیگا۔ اگر سنجار اور قندیل  کے اس مسئلے کو علاقے کی قانونی  انتظامیہ حل نہیں کرتی تو پھر ہم اس مسئلے کا خود تصفیہ کریں گے۔ شامی علاقے عدلیب میں کامیابی کے ساتھ  جاری  آپریشنز کو ہم کسی بھی وقت دیگر علاقوں میں بھی سر انجام دے سکتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں