شمالی عراق کی انتظامیہ کو مزید اقدامات اٹھانے ہو ں گے، ابراہیم قالن

مسعود برزانی کے اپنے عہدے کی مدت میں توسیع نہ کرتے ہوئے اپنے اختیارات کو ناچروان برزانی  کے حوالے کرنے سے علاقے میں  ایک  نیا   ماحول پیدا ہوا ہے

838522
شمالی عراق کی انتظامیہ کو مزید اقدامات اٹھانے ہو ں گے، ابراہیم قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  کا کہنا ہے کہ عراق کی کردی علاقائی انتظامیہ  کو ترکی کے ساتھ اپنے رابطے کو جاری رکھنے کے  لیے  ابھی بھی مزید  اقدامات  اٹھانے ہوں گے۔

قالن نے ایوان  صدر میں پریس  بریفنگ میں  ایجنڈے کے معاملات پر  اپنے جائزے پیش کیے۔

انہوں نے بتایا کہ  مسعود برزانی کے اپنے عہدے کی مدت میں توسیع نہ کرتے ہوئے اپنے اختیارات کو ناچروان برزانی  کے حوالے کرنے سے علاقے میں  ایک  نیا   ماحول پیدا ہوا ہے۔

ناچروان برزانی کی  ملاقات کی  درخواست کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں  جناب  قالن نے بتایا کہ "اگر صدر محترم نے اس موزوں پایا تو  اس درخواست کا مثبت جواب  دیا جا سکتا ہے۔  لیکن اس کے لیے اربیل انتظامیہ کو ابھی بھی  بعض اقدامات اٹھانے ہوں گے۔"

انہوں نے روسی  انتظامیہ کی جانب سے شام کے حوالے سے اجلاس میں  دہشت گرد تنظیم PKK کی شام میں شاخ پی وائے ڈی کو   بھی  مدعو کیے جانے پر رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے  کہا کہ "اس چیز کو قبول کرنا  ہر گز ممکن نہیں بن سکتا۔"



متعللقہ خبریں