ترکی غزہ کے بے گھروں کے لئے گھر بنائے گا

ترکی کی تعاون و ترقیاتی ایجنسی TİKA نے 2014 میں اسرائیل کے غزہ پر حملے کے دوران بے گھر ہونے والے افراد کے لئے امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا

827810
ترکی غزہ کے بے گھروں کے لئے گھر بنائے گا

ترکی غزہ کے زخموں پر مرہم رکھنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترکی کی تعاون و ترقیاتی ایجنسی TİKA نے 2014 میں اسرائیل کے غزہ پر حملے کے دوران بے گھر ہونے والے افراد کے لئے امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

تیکا نے 20 ایکڑ اراضی پر 20 بلاکوں پر مشتمل  اور 320 اپارٹمنٹوں کا حامل منصوبہ تیار کیا ہے۔

اس منصوبے سے سب سے پہلے شہداء کے کنبےاور محتاج افراد استفادہ کریں گے۔

فلسطین کی وزارتِ سماجی امور  اور تیکا  کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے دائرہ کار میں 100 مربع میٹر کے اپارٹمنٹوں کے مالکان کا قرعہ اندازی سے تعین ہو گیا ہے۔

توقع ہے کہ نئے گھروں میں 2 ہزار 250 افراد زندگی گزار سکیں گے۔


ٹیگز: #ترکی , #غزہ

متعللقہ خبریں