اپنا دفاعی نظام بہتر بنانے کےلیے ہمیں کسی بیرونی طاقت کی اجازت درکار نہیں:صدر ایردوان
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے دفاعی نظام کو بہتر بنانے یا فیصلے لینے کے لیے کسی بیرونی طاقت کے مشورے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم ایک خودمختار ریاست ہیں
![اپنا دفاعی نظام بہتر بنانے کےلیے ہمیں کسی بیرونی طاقت کی اجازت درکار نہیں:صدر ایردوان](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/5d3f/3310/6124/599d29683375c.jpg?time=1718870670)
صدر رجب طیب ایردوان نے بتایا ہے کہ روس کے ساتھ ایس 400 میزائل نظام کی خریداری کا سودا طے ہو گیا ہے حتی پیشگی رقم بھی ادا کر دی گئی ہے ۔
انہوں نے اس بات کا اظہار اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد وطن واپسی کے دوران کیا ۔
صدر نے بتایا کہ ایس 400 میزائل نظام کا سودا طے ہو گیا ہے ہمیں اپنے دفاعی نظام کو بہتر بنانے یا فیصلے لینے کے لیے کسی بیرونی طاقت کے مشورے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم ایک خودمختار ریاست ہیں ۔
صدر ایردوان نے ڈرون طیاروں سے متعلق بتایا کہ ترکی مقامی طور پر ان طیاروں کی تیاری کی کمل صلاحیت رکھتاہے جن کے استعمال کے نتیجے میں گزشتہ دنوں تقریباً 90 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے میں مدد ملی ہے ،شام کی صورت حال کے بارے میں 14 ستمبر کو ایک اجلاس منعقد ہوگا، جہاں تک عدلیب کا سوال ہے تو اس موضوع پر روس سے مطابقت موجود ہے حتی ایران سے بھی اس معاملے میں ہمیں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
جرمنی کے ساتھ موجود سیاسی کشیدگی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جرمن حکومت کے حالیہ بیانات اور ان کے غلط رویے ہمارےلیے باعث خفگی بنے ہیں مگر جرمن عوام سے ہمیں کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے۔
متعللقہ خبریں
![وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/7349/36a1/9972/65fd850e363e8.jpg?time=1718870670)
وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید
Öncü Keçeli نے یوکرین امن سربراہی اجلاس کے بارے میں کچھ خبروں کے بارے میں سوال کا تحریری جواب دیا
![صدر رجب طیب ایردوان کی صدر الہام علی ایف سے عید پر ملاقات](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/7680/6199/8634/6673c85490891.jpg?time=1718870670)
صدر رجب طیب ایردوان کی صدر الہام علی ایف سے عید پر ملاقات
صدر ایردوان، جنہوں نے اپنی چھٹیاں موعلا کے ضلع مارمارس میں گزاریں، ہیلی کاپٹر کے ذریعے بودرم پہنچے