ترکی، تازہ کاروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

گزشتہ ایک ہفتے  میں ملک گیر آپریشنز میں 27 دہشت گرد مارے گئے ہیں تو 6 کو پکڑ لیا گیا ہے اور 10 نے اپنے آپ کو قانون کے حوالے  کر دیا ہے

800789
ترکی، تازہ کاروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

ضلع حقاری  میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK  کے چار  دہشت گردوں کو ایک ڈراؤن طیارے کی مدد سے کیے گئے فضائی حملے میں بے بس کر دیا گیا ہے۔

حقاری کے دفتر گورنر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ کرک داع  نامی علاقے میں تعین کردہ 4 دہشت گرد وں کو نشانہ بنایا گیا جس دوران  یہ جہنم رسید ہو گئے۔

علاقے میں تلاشی  کا کام جنڈارمیری  کے خصوصی دستے کر رہے ہیں، جبکہ اس حوالے سے عدالتی کاروائی  بھی  جاری ہے۔

دوسری جانب  وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ  گزشتہ ایک ہفتے  میں ملک گیر آپریشنز میں 27 دہشت گرد مارے گئے ہیں تو 6 کو پکڑ لیا گیا ہے اور 10 نے اپنے آپ کو قانون کے حوالے  کر دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں