یہ فیصلہ غلطیوں کی زنجیر میں ایک اور حلقے کا اضافہ کر دے گا: ترکی

خود ریفرینڈم کا انعقاد ہی ایک بڑی غلطی ہے اس پر طرّہ یہ کہ کیرکوک کو بھی ریفرینڈم میں شامل کیا جا رہا ہے اور اس فیصلے سے غلطیوں کی زنجیر میں ایک اور حلقے کا اضافہ ہو گیا ہے: ترکی

798486
یہ فیصلہ غلطیوں کی زنجیر میں ایک اور حلقے کا اضافہ کر دے گا: ترکی

عراقی کرد علاقائی انتظامیہ میں 25 ستمبر کو متوقع ریفرینڈم کے بارے میں خارجہ ردعمل جاری ہے اور اس دوران علاقائی کشیدگی میں مزید اضافہ کرنے والی ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے۔

کیرکوک ضلعی اسمبلی  نے کیرکوک کو بھی ریفرینڈم میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موضوع پر تنبیہات کرتے ہوئے ترکی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ غلطیوں کی زنجیر میں ایک اور حلقے کا اضافہ کر دے گا۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ " خود ریفرینڈم کا انعقاد ہی ایک بڑی غلطی ہے اس پر طرّہ یہ کہ کیرکوک کو بھی ریفرینڈم میں شامل کیا جا رہا ہے اور اس فیصلے سے غلطیوں کی زنجیر میں ایک اور حلقے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے نے عراق کے آئین کی ایک دفعہ پھر سنجیدہ سطح پر خلاف ورزی کی ہے۔

بیان میں کیرکوک کے ترکمان اور عرب گروپوں کی طرف سے مذکورہ فیصلے کا بائیکاٹ کئے جانے کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی گئی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ اس خطرناک طرز عمل کو اصرار کے ساتھ جاری رکھا جانانہ تو  عراقی کرد علاقائی انتظامیہ  اور عراق کے  مفادات  کے حق میں ہو گا اور نہ ہی بین الاقوامی برادری اسے قبول کرے گی۔ علاوہ ازیں یہ فیصلہ موجودہ بحرانی دور میں علاقے کے امن و استحکام  میں بھی کوئی کردار ادا نہیں کر سکے گا۔



متعللقہ خبریں