وزیر اعظم بن علی یلدرم سنگاپور پہنچ گئے

دورے کے پہلے مرحلے میں یلدرم سنگاپور پہنچے جہاں انہوں نے چانگی ائیر پورٹ پر زیر تعمیر ٹرمینل کی عمارت کا جائزہ لیا اور اس کے بعد اپنے قیام کے ہوٹل تشریف لے گئے

793310
وزیر اعظم بن علی یلدرم سنگاپور پہنچ گئے

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے اپنے دورہ سنگاپور اور ویتنام کا آغاز کر دیا ہے۔

دورے کے پہلے مرحلے میں یلدرم سنگاپور پہنچے جہاں انہوں نے چانگی ائیر پورٹ پر زیر تعمیر ٹرمینل کی عمارت کا جائزہ لیا اور اس کے بعد اپنے قیام کے ہوٹل تشریف لے گئے۔

اپنی مصروفیات کے دوران وزیر اعظم پہلے سنگاپور کے ذرائع ابلاغ کے اداروں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کریں گے اور اس کے بعد ترک کاروباری حضرات کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

کل سے  وزیر اعظم سرکاری ملاقاتوں کا آغاز کریں گے اور سب سے پہلے سنگاپور کے وزیر اعظم لی ہسین لونگ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات  کا موضوع ایجنڈے پر ہو گا۔

مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے اعظم مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم سنگاپور کے صدر ٹونی ٹان کینگ کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

دورہ سنگاپور کے دوران ترک کاروباری حضرات کا وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہو گا۔

وزیر اعظم یلدرم ٹریڈ فورم  اور سنگاپور لیکچر کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں