شامی مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری ہے

شام میں ترکی کی زیر قیادت  کئے گئے فرات ڈھال آپریشن کے دائرہ کار میں دہشت گرد تنظیم داعش سے صاف ہونے والے شہر حلب کی تحصیل جیرابلوس  واپس لوٹنے والوں کی تعداد 44 ہزار 643 ہو گئی

768377
شامی مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری ہے

شام میں ترکی کی زیر قیادت  کئے گئے فرات ڈھال آپریشن کے دائرہ کار میں دہشت گرد تنظیم داعش سے صاف ہونے والے شہر حلب کی تحصیل جیرابلوس  واپس لوٹنے والوں کی تعداد 44 ہزار 643 ہو گئی ہے۔

ترکی میں موجود شامی مہاجرین اپنے ملک واپس لوٹنے کے لئے ترکی کے ضلع غازی آنتیپ کے گورنر دفتر میں درخواستیں دے رہے ہیں۔

گورنر دفتر کی اجازت کے بعد عورتوں اور بچوں سمیت شامی مہاجرین قاری قامش   کسٹم چوکی پر  ضروری کاروائی کے بعد اپنے ملک واپس لوٹ رہے ہیں۔

مہاجرین کو  قاری قامش اسپورٹس کمپلیکس کے اندراج کے کام کے بعد سکیورٹی کنٹرول سے گزار کر جیرابلوس واپس بھیجا جا رہا ہے۔

غازی آنتپ کے شعبہ مہاجرین کے منیجر اوکتائے باہچے جی نے کہا ہے کہ 7 ستمبر 2016 سے شام کی طرف واپسی کا عمل شروع ہو چکا ہے  اور یہ عمل شامیوں کی طرف سے واپسی کی طلب کے ساتھ جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں