خلیج کا بحران خود ساختہ ہے،مفاہمت کی کوششیں ترکی جاری رکھے گا:ترک نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم  نعمان قورتولموش نے  متنبہ کیا ہے کہ خلیج کا بحران  بیشتر ممالک کےلیے خطرہ بن سکتا ہےلہذا اسے روکنے کی ضرورت ہے

767824
خلیج کا بحران خود ساختہ ہے،مفاہمت کی کوششیں ترکی جاری رکھے گا:ترک نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم  نعمان قورتولموش نے  متنبہ کیا ہے کہ خلیج کا بحران   بیشتر ممالک کےلیے خطرہ بن سکتا ہے۔

 نائب وزیر اعظم نے  العربیہ ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران  کہا کہ  قطر کے مسئلے پر   ہمارا موقف آئینے کی طرح صاف ہے ،ہم خطے میں  کشیدگی اور جنگ نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ  مشرق وسطی کا علاقہ ویسے ہی   کشیدگی اور  جنگ کی لپیٹ میں ہے  اس پر  قطر کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے  جس کا پُر امن حل تلاش کرنا  ترکی اپنا فرض سمجھتا ہے ، یہ ایک   خود ساختہ بحران ہے  مگر اس کے  نتائج خطرے سے خالی نہیں  لہذا  حکومت ترکی  طرفین کے درمیان مصالحت کےلیے کوشاں ہے  ۔

جناب قورتولموش نے کہا کہ ترکی  ان تمام برادر ممالک سے قریبی تعلقات رکھتا ہے   اور ہماری خواہش ہے کہ یہ بردرانہ تعلقات شعبہ ہائے زندگی کے تمام   پہلووں  پر   حاوی ہو جائے    اور سیاسی اختلافات دشمنی کا   سبب نہ بنیں ۔

 اُن کا کہنا تھا کہ   ہم  مذاکرات پر یقین  رکھتے ہیں جس کےلیے  یہ راستہ  ہم نے کھلا رکھا ہوا ہے  ہمارا سیاسی اصول   اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ   باہمی مفاہمت  کی راہیں تلاش  کی جائیں  جس کےلیے ہم سعودی حکام سے بھی رابطے میں ہیں  تاکہ  یہ بحران کسی جنگ کی صورت حال اختیار نہ کر لے،  جہاں تک  قطر میں موجود ترک فوجی اڈہ بند کرنےک ی بات ہے تو اس بارے میں دونوں حکومتوں کو مشترکہ فیصلہ کرنا ہوگا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں