15 جولائی کی رات قوم کی قربانیاں بھلانا ممکن نہیں:ترک صدر

صدر اور انصاف و ترقی پارٹی کے چیئر مین  رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  گولن تنظی کی ناکام بغاوت کی کوشش یہ قوم آسانی  سے نہیں بھولے گی

762645
15 جولائی کی رات قوم کی قربانیاں بھلانا ممکن نہیں:ترک صدر

صدر اور انصاف و ترقی پارٹی کے چیئر مین  رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  گولن تنظی کی ناکام بغاوت کی کوشش یہ قوم آسانی  سے نہیں بھولے گی ۔

 صدر نے  یہ بات پارٹی کے مرکزی دفتر میں  ضلعی صدور   سے ایک ملاقات کے دوران کہی ۔

انہوں نے کہا کہ 15 جولائی 2016  ملک و قوم سے غداری  کی کوشش کا ایک سیاہ دن تھا  جسے بھولنا ممکن نہیں  اور یہ ہمارا عزم ہے کہ اس میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے۔

صدر نے مزید کہا کہ ہماری قوم کے بہادر اور نڈر  سپوتوں نے  اس رات جو کارنامے سر انجام دیئے انہیں فراموش  نہیں کیا جا سکتا ۔

 



متعللقہ خبریں