قبرص کا مسئلہ اگر حل نہیں کرنا تو بلا وجہ کی طوالت غیرضروری ہے: ترک وزیر خارجہ

مسئلہ قبرص کے حل  کےلیے سوئس قصبے کرانس مونٹانا میں  مذاکرات جاری  ہیں جہاں وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ اگر یہ مسئلہ  حل نہیں کرنا  تو  بلا وجہ معاملات کو طول دینے کی ضرورت نہیں ہے

762164
قبرص کا مسئلہ اگر حل نہیں کرنا تو بلا وجہ کی طوالت غیرضروری ہے: ترک وزیر خارجہ

 مسئلہ قبرص کے حل  کےلیے سوئس قصبے کرانس مونٹانا میں  مذاکرات جاری  ہیں۔

 ان مذاکرات میں شریک  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  انتونیو گوٹرز ، شمالی قبرصی صدر مصطفی آقینجی ،جنوبی قبرصی لیڈر نیکوس اناستاسیادیس  ایک 5 رکنی اجلاس کی صدارت  کریں گے۔

 واضح رہے کہ اس اجلاس میں    فریقین کے ضامن ممالک  نے اپنے وزرائے خارجہ روانہ کیے ہیں   مگر تاحال مذاکرات میں کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔

  یونان اور جنوبی قبرص     کا  اصرارہے کہ  جزیرہ قبرص کے  موجودہ نظام   کو  معطل  کرنے کی صورت میں  شمالی قبرص میں موجود ترک فوجیوں  کا انخلا٫ عمل میں لایا جائے  جس کے جواب میں وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے واضح الفاظ میں کہ دیا کہ اگر یہ مسئلہ  حل نہیں کرنا  تو  بلا وجہ معاملات کو طول دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  صرف سلامتی  اور ضمانت     کےلیے یہ اجلاس منعقد نہیں ہوا بلکہ ہمیں  قبرص کے بنیادی  تنازعات پر  مذاکرات کرنے  ہیں   جن  کےلیے  مطابقت کا طے  ہونا  ضروری ہے ۔

وزیر خارجہ نے  دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ اس سلسلے کا آخری اجلاس ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں