پاک آرمی چیف کی وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات، دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر مطابقت

پاک فوج کے سربراہ نے بین الاقوامی فورمز پر حمایت پر ترک وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قبرص کے معاملے پر ترکی کے موقف کی حمایت کرتا ہے جب کہ پاکستان ترکی کی بلا امتیازرنگ و نسل دہشتگردی کیخلاف کوششوں کی بھی حمایت کرتا ہے

758281
پاک آرمی چیف کی  وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات، دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر مطابقت

پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیراعظم  بن علی   یلدرم سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی سے متعلق امور زیر بحث آئے جب کہ ملاقات میں دونوں ملکوں کو درپیش چیلنجز کی مماثلت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر  دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے  پر بھی بات چیت کی گئی اور  مختلف شعبوں میں اس تعاون کو فروغ دینے پر مطابقت کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے بین الاقوامی فورمز پر حمایت پر ترک وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قبرص کے معاملے پر ترکی کے موقف کی حمایت کرتا ہے جب کہ پاکستان ترکی کی بلا امتیازرنگ و نسل دہشتگردی کیخلاف کوششوں کی بھی حمایت کرتا ہے۔

 اس موقع پر ترک وزیراعظم نے خطے اور مسلم دنیا میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعادہ کیا۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے صدر رجب طیب ایردوان  اور  وزیر دفاع فکری اِشک سے ملاقات کی  تھی۔

بعد ازاں آرمی چیف نے ترک ایرو سپیس انڈسٹریز کا دورہ بھی کیا۔ جہاں انہیں ترک ایرو سپیس کے پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے ٹی ون ٹونٹی نائن ہیلی کاپٹر میں تعارفی پرواز بھی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی کی ٹیکنیکل انڈسٹریز میں مہارت پر اظہار مسرت کیا۔



متعللقہ خبریں