ترکی: دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف آپریشن میں ایک فوجی شہید

ضلع بن گیول  کی تحصیل گینچ میں دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف آپریشن میں ایک فوجی شہید ہو گیا

751519
ترکی: دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف آپریشن میں ایک فوجی شہید

ترکی کے ضلع بن گیول  کی تحصیل گینچ میں دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف آپریشن میں ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز کی طرف سے دہشت گردوں کو غیر فعال کرنے کے لئے  تحصیل گینچ سے منسلک گاوں ینی یازی  کے جوار میں شروع کیا گیا آپریشن جاری ہے۔

فضائی تعاون سے جاری آپریشن میں   دہشت گردوں کی طرف سے اراضی میں نصب کئے گئے دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد   پھٹنے کے نتیجے میں ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔

اسی علاقے میں ایک روز قبل بھی دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں ایک فوجی شہید ہو گیا  تھا، علاقے میں آپریشنوں کا وسیع سلسلہ جاری ہے۔

اس دوران ترکی ایران اور عراق کے سرحدوں کے اتصال پر ضلع حقاری کے تیکے لی علاقے میں بارڈر یونٹ  میں داخل ہونے  کی کوشش کرنے والے PKK  کے تین دہشت گردوں کو ایف۔16 جنگی طیاروں سے کئے گئے فضائی آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری آپریشنوں میں رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک اندرون اور بیرون ملک   کُل 981 دہشت گردوں کو غیر فعال کیا گیا ہے ان میں سے 837 کو مردہ شکل میں  اور 62 کو زخمی شکل میں تحویل میں لیا گیا ہے جبکہ 82 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اندرون ملک سے 44 اور بیرون ملک سے 113 دہشت گردوں سمیت کُل 157 دہشت گردوں  نے  دہشت گرد تنظیم PKK سے فرار  ہو کر گرفتاری پیش کی ہے۔

آپریشنوں میں دہشت گرد تنظیم کے اسلحہ اور ایمونیشن ڈپووں کی ایک کثیر تعداد کو تحویل میں لے کر تباہ کیا جا چکا ہے۔



متعللقہ خبریں