ترکی وترک صدر کے خلاف حقارت،امریکی مفکر پر مقدمہ دائر کر دیا گیا

صدر رجب طیب ایردوان    نے امریکی  سرمایہ کاروں کی انسٹیٹیوٹ سے وابستہ ماہرمائیکل روبن کے خلاف ٹویٹر پر ان کے اور جمہوریہ ترکی کے  خلاف  حقارت آمیز بیانات کے جواز میں مقدمہ دائر  کیا ہے

744597
ترکی وترک صدر کے خلاف حقارت،امریکی مفکر پر مقدمہ دائر کر دیا گیا

صدر رجب طیب ایردوان    نے امریکی  سرمایہ کاروں کی انسٹیٹیوٹ   سے وابستہ ماہر   مائیکل روبن کے خلاف ٹویٹر پر ان کے اور جمہوریہ ترکی کے  خلاف  حقارت آمیز بیانات    کے جواز میں مقدمہ دائر  کیا ہے ۔

 صدر ایردوان کے وکیل حسین آئیدین  نے  اس سلسلے میں ایک درخواست عدلیہ میں پیش کی ہے   جس کی رو سے موُکل   رجب طیب ایردوان کے ایما پر   کینہ پروری ،حقارت اور ترک دشمنی پر مبنی بیانات  کی روشنی میں مائیکل روبن پر    مقدمہ دائر کیا  جائے۔

  درخواست میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ  روبن کے بیانات آزادی اظہار کی نفی کرتے ہیں  جو کہ فتح اللہ گولن تنظیم  کی  حمایت میں بھی ترک دشمن بیانات کا سلسلہ سوشل میڈیا  پر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ مائیکل روبن کے گولن تنظیم اور 15 جولائی کی ناکام بغاوت سے متعلق   تحاریر تنقید کا باعث بنی تھیں۔

 

 



متعللقہ خبریں