کسی بھی دہشت گرد تنظیم کی ترکی کے خلاف اہانت کو معاف نہیں کیا جائے گا: صدر ایردوان

ترک ملت نے 15 جولائی کو مزاحمت کا مظاہرہ کر کے عروج کے ایک نئے دور کا اشارہ دیا ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان

740619
کسی بھی دہشت گرد تنظیم کی ترکی کے خلاف اہانت کو معاف نہیں کیا جائے گا: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد  پُر عزم شکل میں جاری رہے گی اور  کسی بھی دہشت گرد تنظیم کی ترکی کے خلاف اہانت کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کنبہ و سماجی پالیسیوں  کی وزارت کی طرف سے کل استنبول خلیج کنوینشن سینٹر میں منعقدہ' شہداء کے عزیزوں کے ساتھ افطار پروگرام' میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترک ملت نے 15 جولائی کو مزاحمت کا مظاہرہ کر کے عروج کے ایک نئے دور کا اشارہ دیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہم 15 جولائی سے عبرت حاصل کریں گے اور اس کی تکرار کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صرف 15 جولائی ہی نہیں ہم، 12 ستمبر، 28 فروری، 12 مارچ اور 27 مئی کی تکرار کی بھی اجازت نہیں دیں گے۔

افطار پروگرام میں وزیر دفاع فکری اشک  اور مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار  نے بھی شرکت کی۔



متعللقہ خبریں