ترکی کی جانب سے متحدہ امریکہ کے ایوان نمائندگان کی منظورہ کردہ قرارداد پر شدید ردِ عمل

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے  کہ  ترکی کے سفارت خانے کے سامنے ہونے والے مظاہرے  کی  سینکڑوں تصاویر  ثبوت کے طور پر پیش کیے جانے کے باوجود متحدہ امریکہ  کی سیکورٹی فورسز نے    وقت پر  حفاظتی اقدامات اختیار نہیں کیے تھے

739617
ترکی کی جانب سے متحدہ امریکہ کے ایوان نمائندگان کی منظورہ کردہ قرارداد پر شدید ردِ عمل

ترکی  نے متحدہ امریکہ   کے ایوان نمائندگان  کی جانب سے   صدر رجب طیب ایردوان  کے دورہ  متحدہ امریکہ   کے دوران  ترکی  کے سفارت خانے  کے سامنے ہونے والے   مظاہرے   کی مذمت کرنے والی قراداد کی منظوری پر  اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ترکی کی وزارتِ خارجہ نے اس  قرارداد  کو حقائق  کے منافی اور  یک طرفہ   فیصلہ قرار دیا ہے۔

وزارتِ خارجہ  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے یہ قراداد  عجلت میں منظور کی گئی ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے  کہ  ترکی کے سفارت خانے کے سامنے ہونے والے مظاہرے  کی  سینکڑوں تصاویر  ثبوت کے طور پر پیش کیے جانے کے باوجود متحدہ امریکہ  کی سیکورٹی فورسز نے    وقت پر  حفاظتی اقدامات اختیار نہیں کیے تھے جن کی بدولت یہ  واقعہ پیش آیا۔

 



متعللقہ خبریں