جرمنی کا بعض سابق فوجیوں کی سیاسی پناہ کی درخواست کو منظور کرنا باعث افسوس ہے ، وزارت خارجہ
حکومت ترکی نے جرمنی کی طرف سے 15 جولائی کی ناکام بغاوت میں ملوث بعض سابق فوجیوں کی سیاسی پناہ کی درخواست کو منظور کرنے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
![جرمنی کا بعض سابق فوجیوں کی سیاسی پناہ کی درخواست کو منظور کرنا باعث افسوس ہے ، وزارت خارجہ](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/1f0e/68f0/4166/58f463225c5b9.jpg?time=1718876277)
حکومت ترکی نے جرمنی کی طرف سے 15 جولائی کی ناکام بغاوت میں ملوث بعض سابق فوجیوں کی سیاسی پناہ کی درخواست کو منظور کرنے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ انقلابیوں کے دہشت گرد تنظیم فیتو سے روابط کے دلائل کی موجودگی کے باوجود حلیف ملک جرمنی کیطرف سے ایسا قدم اٹھانے سے باہمی تعلقات کو نقصان پہنچے گا ۔ جرمنی نے جمہوری اقدار اور اصولوں اور حلیف ملک ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داریوں کو پست پشت ڈالتے ہوئے انقلابی ذہنیت کا مظاہرہ کیا ہے ۔
جرمنی کو ترکی اور جرمنی کے تاریخی روابط، سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کی روح کے منافی اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے اور ترکی میں سر گرم عمل فیتو اور دیگر خطرناک دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد میں ترکی کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے ۔
متعللقہ خبریں
![وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/7349/36a1/9972/65fd850e363e8.jpg?time=1718876278)
وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید
Öncü Keçeli نے یوکرین امن سربراہی اجلاس کے بارے میں کچھ خبروں کے بارے میں سوال کا تحریری جواب دیا
![صدر رجب طیب ایردوان کی صدر الہام علی ایف سے عید پر ملاقات](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/7680/6199/8634/6673c85490891.jpg?time=1718876278)
صدر رجب طیب ایردوان کی صدر الہام علی ایف سے عید پر ملاقات
صدر ایردوان، جنہوں نے اپنی چھٹیاں موعلا کے ضلع مارمارس میں گزاریں، ہیلی کاپٹر کے ذریعے بودرم پہنچے