نیا صدارتی نظام ترکی میں اتحاد و یکجہتی کو دائمی حیثیت دلائے گا، وزیر اعظم

ترک وزیر اعظم: ہم   صدر  ایردوان کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی پیش کش کریں گے ، اس دوران  پارٹی کے نئے قواعد و ضوابط بھی   وضع کیے جائینگے

727910
نیا صدارتی نظام ترکی میں اتحاد و یکجہتی کو دائمی حیثیت دلائے گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم  بن   علی یلدرم     کا کہنا  ہے کہ   صدارتی نظام   کی بدولت   ترکی  کا اتحاد و یکجہتی    باقاعدگی  کی  ماہیت  اختیار کر لے  گا۔

سن 2019 میں نئے  نظام  پر عمل درآمد کے آغاز کے ساتھ وزارت عظمی کے عہدے سے دستبردار   ہونےو الے اور  ترک تاریخ میں   آخری  وزیر اعظم    کے طور پر اپنا نام رقم کرانے والے  بن علی یلدرم  نے  مولڈووا   سے وطن واپسی پر   طیارے  میں  اخباری  نمائندوں  کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ"  وہ اپنے عہدے سے دستبردار ہونے پر   تسکین  محسوس  کرتے ہیں کیونکہ نئے نظام میں  بحران نہیں  بلکہ مصالحت  پیش پیش   ہو گی۔"

وزیر اعظم   یلدرم نے 21 مئی کو منعقد  ہونے والے  آق پارٹی کے  کنونشن  کے حوالےسے جاری  تیاریوں  کے بارے میں معلومات فراہم  کرتے ہوئے بتایا کہ  ہم   صدر  ایردوان کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی پیش کش کریں گے ، اس دوران  پارٹی کے نئے قواعد و ضوابط بھی   وضع کیے جائینگے۔

انہوں نے علیحدگی پسند تنظیم  PKK  کی شام میں   شاخ  وائے پی جی    سمیت   کسی بھی دہشت گرد عناصر کو شامل کرنے والی کاروائی   کی اجازت نہ دینے   کی بھی وضاحت کی  ،   ان کا کہنا تھا کہ صدر رجب طیب ایردوان  15 مئی سے  متحدہ امریکہ کا دورہ کریں  گے،   صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی ملاقات  کا مرکزی ایجنڈہ  مسئلہ شام ہو گا۔ شام کے حوالے سے   ہماری  تجاویز شروع سے ہی واضح اور عیاں ہیں،  ہم      وائے پی جی اور پی وائے ڈی جیسی  دہشت گرد تنظیموں  کو  امریکہ کی   جانب سے داعش    کے خلاف جنگ  میں   استعمال  کیے جانے کو ایک درست فعل تصور نہیں کرتے ۔ ہم  امریکہ سے اس جنگ کو مل کر سر انجام دینے کی  پیش کش کریں گے۔



متعللقہ خبریں