ہم سب مل کر خطے میں امن و استحکام قائم کر سکتے ہیں، صدر ترکی

دونوں ملکوں کے  باہمی تعلقات  خاصکر  سرمایہ کاری، تجارت اور دفاعی تعاون،   ٹورزم  اور دیگر کئی شعبوں میں    وسیع  استعداد کے حامل ہیں

728083
ہم سب مل کر خطے میں امن و استحکام قائم کر سکتے ہیں، صدر ترکی

صدر  رجب طیب ایردوان  نے  ترکی اور خلیجی ممالک کے   مسائل  کا  سامنا کرنے والے جغرافیہ میں   استحکام   کے جزیرے ہونے کا کہتے  ہوئے    اس بات پر زور دیا کہ "ہم سب  مل جل کر ہمارے خطے میں  امن سلامتی  و استحکام  کے قیام کی تمنا  رکھتے ہیں۔

ایردوان نے  کویت   کے دورے سے قبل  اس ملک کی  سرکاری خبر رساں  ایجنسی  کنیا سے  انٹرویو   میں بتایا کہ  ترکی اور کویت دو برادر ملک ہیں، ہمارے  باہمی اقتصادی تعلقات سیاسی    تعلقات  کے متوازی  سرعت سے  بلندیوں کی جانب رواں دواں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  دونوں ملکوں کے  باہمی تعلقات  خاصکر  سرمایہ کاری، تجارت اور دفاعی تعاون،   ٹورزم  اور دیگر کئی شعبوں میں    وسیع  استعداد کے حامل ہیں۔ ہم   ترکی کے سٹریٹیجک   تعاون  کے شعبوں میں  سے دفاعی  صنعت  کے شعبے میں   کویت کو اپنے تجربات سے مستفید کرنے کے  لیے تیار ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان  تجارتی حجم   سال کی پہلی سہہ ماہی     میں  گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں  17 فیصد   کے اضافے کے ساتھ  152 ملین ڈالر تک رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی   سرمایہ کاری کے اعتبار سے ایک  جاذب نظر ملک ہے ، اسوقت  280 کویتی فرمیں  ترکی میں  سر گرم ِ عمل ہیں۔ہم سب مل جل کر  علاقے میں امن و آشتی اور  استحکام کے قیام  کے خواہاں ہیں۔ ہمارے عوام کے  فسادات اور جھڑپوں سے  پاک  زندگی بسر کرنے کے متمنی  ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں