صدر ایردوان کا دورہ امریکہ،تیاریاں عروج پر

صدر ایرودان  کے دورہ امریکہ سے قبل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ترک مسلح افواج کے سربراہ  جنرل خلوصی آکار، ترجمان صدر ابراہیم قالن اور  قومی خفیہ ایجنسی  کے سربراہ  خاقان فیدان  امریکہ روانہ ہو گئے  ہیں

726538
صدر ایردوان کا دورہ امریکہ،تیاریاں عروج پر

صدر رجب طیب ایرودان  کے دورہ امریکہ سے قبل تیاریاں  عروج پر ہیں۔

 صدر ایردوان   سے قبل  ترک مسلح افواج کے سربراہ  جنرل خلوصی آکار، صدارتی عظمی کے نائب   مشیر اور ترجمان صدر ابراہیم قالن اور  قومی خفیہ ایجنسی  کے سربراہ  خاقان فیدان  امریکہ روانہ ہو گئے   ۔

 امید ہے کہ صدر ٹرمپ کے  ساتھ اس  پہلی بالمشافہ ملاقات میں  علاقائی و عالمی  موضوعات پر بات چیت ہوگی ۔

 اس دورے کے دوران    دو طرفہ تعلقات کے  علاوہ ، فتح اللہ گولن   کی ترکی حوالگی ،شام اور عراق کی صورت حال  اور انسداد دہشت  گردی  سے متعلق امور پر  بھی تبادلہ خیال ہو گا۔



متعللقہ خبریں