معرکہ ہائے چناق قلعے کی یاد میں تقریبات کا انعقاد

تاریخ میں رقم بہادری کی داستوں میں سے معرکہ ہائے چناق قلعے کی یاد میں  مختلف سرگرمیوں  کا انعقاد کیا گیا

719926
معرکہ ہائے چناق قلعے کی یاد میں تقریبات کا انعقاد
çanakkale kara savaşlarının 102. yıl.jpg

تاریخ میں رقم بہادری کی داستوں میں سے معرکہ ہائے چناق قلعے کی یاد میں  مختلف سرگرمیوں  کا انعقاد کیا گیا ۔

  گیلی بولو کے متعدد مقامات پر یادگاری تقریبات منعقد کی گئیں ۔ شہدا کی یادگار پر تلاوت قران پاک کی گئی اور دعائیں مانگی  گئیں ۔    وزیر ثقافت و سیاحت نبی عاوجی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ چناق قلعے ظفر اور جنگ نجات کے درمیان گہرا رابطہ موجود ہے۔اتحاد و یکجہتی  اورجذبہ حب الاوطنی سے  اس جنگ میں طاقتور دشمن کے خلاف فتح حاصل کی گئی ہے ۔ تقریب کے بعد شہدا کی قبرستان پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں ۔

معرکہ ہائے چناق قلعے کی تقریبات کا آغاز  مارچ پاسٹ ہوا اور مہتر بینڈ  نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ترک طیاروں نے آبنائے چناق قلعے پر اپنے کرتب دکھائے ۔

 برطانیہ کے انقرہ میں سفیر رچرڈ مور نے بھی اس یوم کی اہمیت  پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چناق قلعے بری جنگوں میں حصہ لینے والے دونوں فریقوں کے درمیان جذباتی لگاؤ  بھی موجود تھا  جس سے میں اب بھی سخت متاثر ہوں ۔



متعللقہ خبریں