صدر ایردوان پرقاتلانہ حملہ کرنے کی ترغیب دینے پرفرانسیسی تجزیہ نگارپرمقدمہ دائر

فرانس کے  سیاسی تجزیہ نگار موریو  ڈیفارگس  کے خلاف صدر رجب طیب ایردوان کے  وکیل   حسین  آئیدن نے  مقدمہ دائر کر دیا ہے جس نے کہا تھا کہ ترکی میں آمریت کا دور دورہ ہے لہذا صدر ایردوان کو قتل کر دیا جائے

719116
صدر ایردوان پرقاتلانہ حملہ کرنے کی ترغیب دینے پرفرانسیسی تجزیہ نگارپرمقدمہ دائر

 فرانس کے  سیاسی تجزیہ نگار موریو  ڈیفارگس  کے خلاف صدر رجب طیب ایردوان کے  وکیل   حسین  آئیدن نے  مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

 یاد رہے کہ اس تجزیہ نگار نے صدر ایردوان  کے خلاف    ایک ٹی وی چینل پر کہا تھا کہ  ترکی میں    حقوق سلب کرلیے گئے ہیں اور آمریت کا دور دورہ ہے    جس سے بچنے کے دو ہی راستے ہیں  ایک ،ملک میں  خانہ جنگی  شروع  کر دی جائے   یا  دوسرا صدر ایردوان کو قتل کر دیا جائے۔

ڈیفارگس  کے اس بیان سے صاف ظاہر  ہے کہ مغربی دنیا،  صدر ایردوان کی دشمنی میں احترام و اخلاق کی ساری   حد یں پار کر چکی ہے اور اس فرانسیسی تجزیہ نگار کا حالیہ بیان اس با ت کی غمازی کرتاہے   موصوف   کو ذہنی امراض  کے معالج سے  رجوع کرنے کی  ضرورت ہے ۔

  صدارتی وکیل  نے اپنی درخواست میں    بتایا ہے کہ ترک تعزیراتی دفعہ نمبر 5237 کے تحت  صدر کے خلاف اقدام قتل        کا مطالبہ کرنا   باعث جرم ہے      لہذا  متعلقہ شخص کے خلاف قانونی چارہ جوئی کےلیے   صدر ترکی  معزز عدالت سے مقدمہ دائر کرنے کی  درخواست  کرتےہیں ۔

 علاوہ ازیں   عدالت سے یہ بھی التجا کی گئی ہے کہ  متعلقہ شخص کو ذہنی امراض کے معالج  سے رجوع   کرنےکی  ضرورت ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ ان کا دماغی توازن ٹھیک ہے یا نہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں