قومی حاکمیت و یوم اطفال پر صدر ترکی کا پیغام

یہ  اہم   دن    ترک قوم اور بچوں کے  لیے  خیر و عافیت کا پیامبر  ثابت ہو، ایردوان

718472
قومی حاکمیت و یوم اطفال پر صدر ترکی کا پیغام

صدر   رجب طیب  ایردوان نے 23 اپریل  قومی حاکمیت و یوم  اطفال کے  حوالے سے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے  ترک قومی اسمبلی کے قیام کی 97 ویں سالگرہ  اور قومی حاکمیت و یوم اطفال    کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس تمنا کا اظہار کیا کہ   یہ  اہم   دن    ترک قوم اور بچوں کے  لیے  خیر و عافیت کا پیامبر  ثابت ہو۔

جنگ آزادی کے ہیڈ کمانڈر اور قومی   اسمبلی کے  پہلے سربراہ  مصطفی کمال اتاترک   سمیت تمام تر  شہدا اور غازیوں   کی  مغفرت کی دعا کرنے والے   جناب  ِ صدر نے کہا   ہے کہ  23 اپریل سن 1920   ملک کے  چاروں اطراف سے  دشمن کے گھیرے میں  ہونے والے اور   قوم   کے از سر نو جنم  لینے کا  دن ہے۔

انہوں نے کہا  کہ  "حاکمیت   بلا  مشروط  قوم کے ہاتھ میں ہے "  قول  کے ساتھ جنگ آزادی کو شروع  کر نے والی ترک قوم  نے   انتہائی معدوم امکانات اور وسائل کے باوجود      دشمن کو  ناکام بناتے ہوئے   فتح حاصل    کی اور اس حوالے سے تاریخ رقم کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی   مستقبل و ارادے    کا مقام قومی اسمبلی بیک وقت  ترکی کی آزادی و خود مختاری کی بھی علامت ہے ہم بھی اسی ارادے اور عزم کے ساتھ      دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے اور آنےو الی نسلوں   کے لیے ایک با حفاظت اور خوشحال  وطن  چھوڑنے کے زیر مقصد جدوجہد میں مصروف ہیں۔

 



متعللقہ خبریں