ترکی: مشرقی 32 اضلاع میں ووٹ ڈالنے کا عمل شام 4 بجے اختتام پذیر ہو گیا

مشرقی اضلاع میں ووٹ ڈالنے کے دورانیے کے صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک ہونے کا فیصلہ ہائی الیکشن کمیشن   کی طرف سے کیا گیا

713683
ترکی: مشرقی 32 اضلاع میں ووٹ ڈالنے کا عمل شام 4 بجے اختتام پذیر ہو گیا

آئینی تبدیلی کے لئے جاری ریفرینڈم میں مشرقی 32 اضلاع میں ووٹ ڈالنے کا عمل شام 4 بجے اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

مشرقی اضلاع میں ووٹ ڈالنے کے دورانیے کے صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک ہونے کا فیصلہ ہائی الیکشن کمیشن   کی طرف سے کیا گیا۔

فیصلے کی رُو سے آدیامان ، ایدر، آرتوین، بن گیول، بتلیس، دیار بکر، الازی، ارزنجان، غازی آنتیپ، گریسون، حقاری، کھارس، مالاتیا، قاہرمان ماراش، ماردین، مُش، اوردو، ریزے، سیرت، سیواس، ترابزون، تنجے لی، شان لی عرفا، وان، بائبُرت، باتمان، شرناک، آرداحان، آری،  اور کیلیس  اور ان اضلاع میں موجود تعزیراتی اداروں میں ووٹ ڈالنے کا عمل صبح 7 بجے شروع ہوا اور شام 4 بجے مکمل ہو گیا ہے۔

ووٹ ڈالنے کا وقت ختم ہونے کے باوجود اگر بیلٹ بکسوں پر ووٹ ڈالنے کے منتظر رائے دہندگان موجود ہوں تو  بیلٹ بکس  کمیٹی کا سربراہ ان کی گنتی کرنے کے بعد انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دے گا۔

تاہم دیگر اضلاع اور کسٹم چوکیوں پر ووٹ ڈالنے کا عمل شام 5 بجے مکمل ہو گا۔



متعللقہ خبریں