سولہ اپریل کا ریفرنڈم حقوق نوجواں سلب کرنے کا خاتمہ کر دے گا: ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان  نے یقین ظاہر کیا کہ 16 اپریل کا عوامی ریفرنڈم  ماضی کی تمام حق تلفیوں کاازالہ کرتےہوئے ترک نوجوانوں کےلیےمزید  ترقی وخوشحالی کے ابواب کھولنے کا وسیلہ بنے گا

706946
سولہ اپریل کا ریفرنڈم حقوق نوجواں سلب کرنے کا خاتمہ کر دے گا: ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان  نے  سو لہ اپریل   کو عوامی ریفرنڈم  میں بھرپور حصہ لینے کےلیے  نوجوانوں  سے  مطالبہ کیا ہے ۔

 وزیر توانائی و قدرتی وسائل  برات البائراک    استنبول کے گلف کنونشن  سینٹر میں نوجوانوں سے مخاطب تھے جہاں اس بات کا اظہار   صدر ایردوان نے    بذریعہ ٹیلیفون  کیا ۔

 صدر ایردوان نے   اس ویڈیو پیغام میں   نوجوانوں سے  کہا کہ  سولہ اپریل   کو  عوامی ریفرنڈم    ترک نو جوانوں  کے درخشاں  مستقبل کا حوالہ بنے گا۔ ترکی کا ماضی نوجوانوں    کے  حقوق کی  پامالی کا محور بنا رہا  لیکن مجھے یقین ہے کہ 16 اپریل کا یہ عوامی ریفرنڈم  ان تما  م حق تلفیوں کاازالہ کرتےہوئے ترک نوجوانوں کےلیےمزید  ترقی و  خوشحالی کے ابواب کھولنے کا  وسیلہ بنے گا۔

 



متعللقہ خبریں