ناروے کا فیتو کے اراکین سابق  فوجی افسران کو  سیاسی پناہ دینا ناقابل قبول ہے: حسین مفتی اولو

فیتو کے اراکین سابق  فوجی افسران کو  سیاسی پناہ دینے  کی وجہ سے انقرہ میں ناروے کے سفیرکو وزارت خارجہ طلب کرتے ہوئے انھیں  ترکی کے رد عمل سے آگاہ کیا گیا ۔

697254
ناروے کا فیتو کے اراکین سابق  فوجی افسران کو  سیاسی پناہ دینا ناقابل قبول ہے: حسین مفتی اولو

 

وزارت خارجہ کے ترجمان حسین مفتی اولو نے کہا ہے کہ ناروے کیطرف سے دہشت گرد تنظیم  فیتو کے اراکین سابق  فوجی افسران کو  سیاسی پناہ دینے  کی وجہ سے انقرہ میں ناروے کے سفیر ویگارڈ ایلیف سن کو وزارت خارجہ طلب کرتے ہوئے انھیں  ترکی کے رد عمل سے آگاہ کیا گیا ہے ۔

انھوں نے  ناروے  میں نیٹو کے تربیتی مرکز میں فرائض انجام دینے والے ترک فوجی افسران کے ناروے سے سیاسی پناہ کے مطالبے کو منظور کرنے کی خبروں کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ  ترکی میں 15 جولائی کو حکومت  کا تختہ الٹانے کی کوشش  کے بعد بیرون ملک فرائض ادا کرنے والوں کو واپسی کا حکم دیا گیا تھا  لیکن انھوں نے ترکی واپس آنے کے بجائے  جائے رہائش ممالک سے پناہ دینے  کے مطالبہ کیا ۔ان کے مطالبے کی منظوری باعث افسوس  اور ناقابل قبول ہے ۔

انھوں نے ترکی کے ویانا کے سفارتخانے کی عمارت پر   بینر لگانے کی کاروائی  پر بھی  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  یہ واقعہ سلامتی اور انٹیلی جنس کی کمزوری اور حکومت آسٹریا کے ترکی کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کا نتیجہ ہے ۔



متعللقہ خبریں