اگر یہ واقعہ دوبارہ ہوا تو ترکی اس کا جواب دے گا: وزارت خارجہ

چارج ڈی افئیر کو ترکی کی بے اطمینانی سے آگاہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ دوبارہ ایسا واقعہ پیش آنے کی صورت میں ترکی کی طرف سے بھی اس کا جواب دیا جائے گا

697581
اگر یہ واقعہ دوبارہ ہوا تو ترکی اس کا جواب دے گا: وزارت خارجہ

ترکی میں روس کے چارج ڈی افئیر کو  وزارت خارجہ میں طلب کر لیا گیا۔

وزارت خارجہ نے شام کے دہشت گرد تنظیم PYD/PKK کے زیر کنٹرول علاقے سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی کی شہادت پر روس کے چارج ڈی افئیر کو طلب کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان حسین مفتو اولو نے اس بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چارج ڈی افئیر کو اس صورتحال پر ترکی کی بے اطمینانی سے آگاہ کیا گیا ہے اور کہا گیا کہ دوبارہ ایسا واقعہ پیش آنے کی صورت میں اس کا جواب دیا جائے گا۔

مفتو اولو نے کہا کہ روس میں PYD کے آفس کو بند کرنے کے موضوع پر ہم روس کی طرف سے اقدامات کرنے کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ کل ترکی کے ضلع حطائے۔ ریحانلی  میں بیوکلمیز سرحدی  چوکی کمانڈ آفس  میں ڈیوٹی پر موجود  ایک فوجی ڈیوٹی کے دوران شام کے دہشت گرد تنظیم PYD/PKK کے زیر کنٹرول علاقے کی طرف سے کی گئی فائرنگ  کی وجہ سے شہید ہو گیا تھا۔



متعللقہ خبریں