ہالینڈ بحران: ترکی نے معاملہ اقوام متحدہ میں پیش کردیا

وزیر خاندانی امور و سماجی تحفظ فاطمہ بتول سایان قایا  اور ان کے ہمراہی وفد نے ہالینڈ کی  طرف سے  ویانا معاہدےکی خلاف ورزی کا  معاملہ اقوام متحدہ میں  اٹھایا ہے

692434
ہالینڈ بحران: ترکی نے معاملہ اقوام متحدہ میں پیش کردیا

 وزیر خاندانی امور و سماجی تحفظ فاطمہ بتول سایان قایا  اور ان کے ہمراہی وفد   نے ہالینڈ    کی  طرف سے  ویانا معاہدےکی خلاف ورزی کا  معاملہ اقوام متحدہ میں  اٹھایا ہے ۔

 اس سلسلے میں  اقوام متحدہ میں ترکی کے مستقل نمائندے  فریدون  سینیر لی اولو نے  سیکریٹری جنرل انتونیو گو ٹیرس کو ایک  مراسلہ  روانہ کرتے ہوئے  اس بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔

 اس مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈچ شہر روٹر ڈیم  میں   11 مارچ کو  ترک خاتون وزیر   کو اپنے قونصل خانے میں  داخلے سے جبراً روکنا  ، ترک سفارتی عملے   سے ناروا سلوک کا برتا جانا اور    مقامی پولیس کا تشدد  کو اپنانا    عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس پر آواز اٹھانا حکومت ترکی کا حق ہے ۔

 مراسلے میں  ویانا معاہدے کی تعزیرات   5،34،36،40،41 اور 43  کا حوالہ دیتے ہوئے  ہالینڈ کے خلاف ضروری اقدامات اختیار کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں