عراق، سنگاپور اور لکسمبرگ میں بھی ترک شہری ووٹ ڈال سکیں گے

ترکی میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لئے  ضروری آئینی ترمیم سے متعلق ریفرینڈم  میں جن بیرونی ممالک میں ووٹوں کا استعمال کیا جائے گا ان میں عراق، سنگاپور اور لکسمبرگ کو بھی شامل کر دیا گیا

692119
عراق، سنگاپور اور لکسمبرگ میں بھی ترک شہری ووٹ ڈال سکیں گے

ترکی میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لئے  ضروری آئینی ترمیم سے متعلق ریفرینڈم  میں جن بیرونی ممالک میں ووٹوں کا استعمال کیا جائے گا ان میں عراق، سنگاپور اور لکسمبرگ کو بھی شامل کر دیا گیا ہے۔

اس نئے اضافے کے ساتھ 57 ممالک  کے 120 سفارت خانوں میں 27 مارچ سے 9 اپریل   کی تاریخوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

500 سے زائد ترک ووٹروں کی موجودگی والے ممالک میں ترک شہریوں کے ووٹ ڈال سکنے کے لئے بیلٹ بکس لگائے جا رہے ہیں۔

اس دائرہ کار میں حالیہ یکم نومبر 2015 کے پارلیمانی انتخابات میں 54 ممالک  میں موجود ترک شہریوں نے 113 سفارت خانوں میں ووٹوں کا استعمال کیا اور اب 16 اپریل کے ریفرینڈم میں عراق ، سنگاپور اور لکسمبرگ میں مقیم ترک شہری بھی اپنے ووٹوں کا استعمال کر سکیں گے۔

بیرون ملک  کے ترک سفارت خانوں میں اور کسٹم چوکیوں پر ووٹ ڈالنے کا آغاز 27 مارچ کو ہو گا اور یہ عمل سفارت خانوں میں 9 اپریل اور کسٹم چوکیوں پر 16 اپریل تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں