آپ کو اس کا بدلہ چکانا پڑے گا۔ صدر رجب طیب ایردوان

جو کوئی میرے وزیر  کی میرے اسمبلی ممبر کی بے عزتی کرے گا اسے اس کا بدلہ چکانا پڑے گا۔ جو کوئی میرے شہریوں پر گھوڑوں کے ساتھ اور کتوں کے ساتھ چڑھائی کرے گا اسے اس کا بدلہ چکانا پڑے گا۔ رجب طیب ایردوان

689795
آپ کو اس کا بدلہ چکانا پڑے گا۔ صدر رجب طیب ایردوان

ترکی صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اگر آپ ریفرینڈم کے لئے باہمی تعلقات کو ہدف بنا رہے ہیں تو آپ کو اس کا بدلہ چکانا پڑے گا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کے محکمہ مذہبی امور  کی طرف سے منعقدہ بین الاقوامی بھلائی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ حالیہ دنوں میں جرمنی اور ہالینڈ میں پیش آنے والے حالات مکمل طور پر اسلام فوبیا میں اضافے کی عکاسی کر رہے ہیں اور مغرب کے اصلی چہرے  کو واضح شکل میں سامنے لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا تب ہوتا ہے جب  نازی ازم اور فاشزم  کا دور دورہ ہو، انہوں نے کہا کہ ترکی کی وزیر فاطمہ بتول سایان کھایا کو ایمسٹر ڈیم میں اپنے قونصل خانے میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے والی ذہنیت  کو آپ اس دنیا کے سامنے کیا کہہ کر اور کیسے پیش کریں گے۔

ہالینڈ میں 15 مارچ بروز بدھ کو متوقع  انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ اگر آپ ریفرینڈم کے لئے ہمارے باہمی تعلقات کو قربان کر رہے ہیں تو اس کا بدل آپ کو چکانا پڑے گا۔ ابھی ہم نے وہ نہیں کیا کہ جو کرنا ضروری ہے۔ ہم اس طرزعمل پر خاموش نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو کوئی میرے وزیر  کی میرے اسمبلی ممبر کی بے عزتی کرے گا اسے اس کا بدلہ چکانا پڑے گا۔ جو کوئی میرے شہریوں پر گھوڑوں کے ساتھ اور کتوں کے ساتھ چڑھائی کرے گا اسے اس کا بدلہ چکانا پڑے گا۔



متعللقہ خبریں