صدر رجب طیب ایردوان کی ماسکو میں مصروفیات

صدر رجب طیب ایردوان آج ماسکو میں  روس کے صدر ولادیمر پوتن کیساتھ ملاقات کریں گے ۔

688551
صدر رجب طیب ایردوان  کی ماسکو میں مصروفیات

 

صدر رجب طیب ایردوان آج ماسکو میں  روس کے صدر ولادیمر پوتن کیساتھ ملاقات کریں گے ۔

اس سربراہی اجلاس میں شام کے بحران کے حل اور شام کے علاقے منبیچ کو دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی اور وائے پی جی  کے حوالے کرنے سے متعلق اختلافات کو دور کرنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔ اجلاس میں فرات ڈھال کاروائی ، ممکنہ راقہ آپریشن ، ترکی کی طرف سے خریدے جانے والے ایس ۔400 قسم کے میزائل دفاعی سسٹمز ،سیاحت  اور  ترکی اور روس کے تعلقات میں انتہائی اہمیت کے حامل  توانائی کے موضوع ،اق کویو ایٹمی پاور اسٹیشن اور قدرتی گیس کی پائپ لائن  پر بھی غورو خوض کیا جائے گا ۔



متعللقہ خبریں