ترک وزراء کو میٹنگ کی اجازت نہ دینا آزادی بیان کی خلاف ورزی ہے : فکری اشک

وزیر دفاع فکری اشک نے کہا ہے کہ حکومت جرمنی کی طرف سے ترکی کے بعض وزراء کو میٹنگ کی اجازت نہ دینا  آزادی  تقریر و تحریر پر پابندی کے مترادف ہے ۔

687782
ترک وزراء کو میٹنگ کی اجازت نہ دینا آزادی بیان کی خلاف ورزی ہے : فکری اشک

وزیر دفاع فکری اشک نے کہا ہے کہ حکومت جرمنی کی طرف سے ترکی کے بعض وزراء کو میٹنگ کی اجازت نہ دینا  آزادی  تقریر و تحریر پر پابندی کے مترادف ہے ۔

انھوں نے ایک نجی ٹیلیویژن کے پروگرام میں شرکت کے دوران یورپ میں پابندیوں کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ   ترکی میں آزادی  تقریر و تحریر پر پابندی کا الزام لگاتے ہوئے نکتہ چینی کرنے والا   ملک جرمنی  ترکی میں ووٹ ڈالنے کا حق رکھنے والے  3  میلین  ترکوں سے ریفرنڈم کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا حق  غصب کر رہا ہے ۔

فکری اشک نے  انطالیہ میں ترکی ،روس اور امریکہ کی مسلح افواج کے سربراہان کے درمیان   دہشت گردی کے موضوع پر تین روز سے جاری  اجلاس کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں خاصکر شام کے موضوع کا جائزہ لیا گیا ہے ۔  حلیف ممالک نے ترکی سے دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں   شاخ پی وائے ڈی کو دریائے فرات کے مشرقی علاقے میں  واپس  لے جانے کا وعدہ کیا ہے ۔ترکی کے لیے یہ موضوع انتہائی اہم ہے کیونکہ   ترکی مونبیچ میں پی وائے ڈی کی موجودگی کو ہر گز قبول  نہیں  کر سکتا ۔ 

انھوں نے کہا کہ ترکی نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کیخلاف جدوجہد کی 35 سالہ تاریخ کی   کامیاب  ترین فوجی کاروائی کی ہے ۔ جس کے نتیجے میں   ابتک 9600 دہشت گردوں کو  ہلاک   کیا جا چکا ہے ۔ دریں اثناء  15 جولائی کی ناکام بغاوت کرنے والی تنظیم فیتو کے خلاف بھی جدوجہد جاری ہے ۔



متعللقہ خبریں