ترک قوم اب کسی واحد شخص سے مخاطب ہو گی، صدر ایردوان

"15 جولائی کو  تاریخ رقم کرنے والے   ہمارے نوجوان   16 اپریل کو بھی   نئے سرے سے تاریخ   رقم کریں  گے"

687012
ترک قوم اب  کسی واحد شخص سے مخاطب ہو گی، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ  نئے نظام میں  صدر اور وزیر اعظم کے فرائض کو یکجا کیا  جائیگا اور قوم     ایک واحد شخص سے مخاطب ہو گی۔

انقرہ  آرینا میں"   ٹرکش یوتھ  کلب  فیڈریشن "  کے  'مستقبل کے لیے  ہاں'  پروگرام سے خطاب کرنے والے صدر ایردوان نے   کہا کہ "اب ہم اس ملک میں   صدر اور وزیر اعظم کی لڑائی    سے    قوم  سے ہرجانہ ادا نہیں کروانا چاہتے۔ "

 ہم  اپنے عوام کے لیے ابتک  نہ  کیے جا سکنے والے  اقدامات   کو شرمندہ تعبیر بنانے کے زیر مقصد   نئے نظام  کے حق میں ہیں۔ سیاست کو  قوم کے مطالبات، توقعات، ضروریات کو  پورا کرنے   والے  ایک عنصر  ہونے سے   مبرا  بنانے والوں  کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے کے   زیر مقصد ہم  نظام  حکومت  کو بدلنے کے متمنی  ہیں۔

نوجوانوں پر  اعتماد  کرنے پر زور دینے والے جناب ایردوان نے اس  یقین کا اظہار کیا  کہ "15 جولائی کو  تاریخ رقم کرنے والے   ہمارے نوجوان   16 اپریل کو بھی   نئے سرے سے تاریخ   رقم کریں  گے۔ 21   سال کی عمر میں  ایک دور کو    نکتہ پذیر کرتے ہوئے ایک نئے دور کی  داغ بیل ڈالنے والے  فاتح کے    پوتے    ایک نئے دور     کی بنیادیں ڈالنے کی  تیاریوں میں مصروف ہیں۔ "

"اس قوم کا بٹوارہ نہیں کرسکیں گے" کہنے والے جناب ایردوان نے    بتایا کہ ' کیا اس سر زمین پر   جمہوریہ ترکی کے علاوہ کوئی دوسری    مملکت   ہو سکتی ہے؟    ہر گز نہیں  ۔ جو بھی  ایسی  جرات کرے   گا اس کو   منہ توڑ  جواب دیا جائیگا۔"

شام میں  دہشت  گرد تنظیم   کے خلاف جدوجہد   کا بھی ذکر کرنے والے جناب ایردوان نے   جرابلس، رائی، دابک اور  الباب    کو داعش سے پاک کیے جانے پر زور دیتے ہوئے  امریکہ سے اپیل کی کہ آئیے منبچ اور راقعہ کو  مل   کر پاک کرتے ہیں۔

ترکی کو یورپ  میں  دیکھنے کے   غیر خواہاں    حلقوں سے بھی صدا بند ہونے والے  جناب ایردوان نے کہا کہ "اسوقت یورپ میں مقیم ہمارے تمام تر  بھائی بہن  ترکی کی صدا پر کان دھرے ہوئے ہیں،  بلکہ وہ ہمارے  جلسوں  کا بھی تعاقب کر رہے ہیں۔  ہم ان سے  دل کی زبان سے مخاطب ہیں،  لہذا   ہم ان سے رابطے میں ہیں۔"



متعللقہ خبریں