ترک مسلح افواج: قندیل میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

عراق کے شمالی علاقے قندیل میں فضائی آپریشن میں علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PKK کے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا

684993
ترک مسلح افواج: قندیل میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

ترک مسلح افواج  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 28 فروری کو کئے جانے والے فضائی آپریشن میں عراق کے شمالی علاقے قندیل میں علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PKK کے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ہنگامی مخبری  کے بعد 28 فروری بروز منگل 7 بجکر 33 منٹ سے 8 بجکر 28 منٹ کے درمیان عراق کے شمالی علاقوں قندیل  اور آواشین۔باسیان میں  فضائی آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں دہشتگرد تنظیم کے ٹھکانوں ، غاروں اور مورچوں سمیت 16 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

آپریشن کے بعد   کی جانے والی تحقیقی کاروائی  میں 11 دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں