نیا صدارتی حکومتی نظام ترکی کو جدت سے ہمکنار کرے گا، وزیر اعظم ترکی

وزیر اعظم  بن علی یلدرم نے  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدت کی راہ میں مزاحمت کرنے والے، اس سے  گریز کرنے والے والے ہر گز  فتح و  ظفر    پر اپنی مہر ثبت نہیں کر سکتے

680009
نیا صدارتی حکومتی نظام ترکی کو جدت سے ہمکنار کرے گا، وزیر اعظم ترکی

آک پارٹی کے  رہنما   و وزیر اعظم بن علی یلدرم    کا کہنا ہے کہ  جدت کی راہ میں مزاحمت  اور اس سے  گریز کرنے والے والے    صفحہ ہستی سے مٹنے پر مجبور  ہو جائینگے۔

آک پارٹی کا  16 اپریل کو آئینی ترمیم کے لیے منعقد ہونے والے ریفرنڈم   کے حوالے سے  تعارفی مہم   اجلاس    شروع ہو گیا ہے۔

وزیر اعظم  بن علی یلدرم نے  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدت کی راہ میں مزاحمت کرنے والے، اس سے  گریز کرنے والے والے ہر گز  فتح و  ظفر    پر اپنی مہر ثبت نہیں کر سکتے اور نہ ہی  یہ تاریخ رقم کر سکتے ہیں، کٹھن اور محنت   طلب  بھی کیوں نہ ہو ہم نے  ہمیشہ  جدت  کا سفر  طے کرنے کی ہی سعی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام دہرے   عنوان   کا حامل  ہے  جس نے ترکی   کو متعدد بار بحران کے دہانے پر آن کھڑا کیا ہے،  نیا نظام  بحرانوں کو دور کرنے والے اور مصالحتی ثقافت و ماحول کو  پروان چڑھائے گا۔

جناب یلدرم  نے بتایا کہ ہم اس مہم کے دوران  عوام سے  دل کی زبان   کے ساتھ مخاطب ہوں گے،  ہم ان میں نفاق نہیں  بلکہ  ایکا   لائیں گے۔

دہشت گرد تنظیم فیتو کی  15 جولائی کی بغاوت کو کوشش کو ملک پر قبضہ جمانے   کی  ایک حرکت ہونے کے طور پر   بیان کرنے والے    یلدرم نے کہا کہ ' انہوں نے  قومی اسمبلی پر  بم پھینکے اور   قومی ارادے کو مسخ کرنے کی کوشش کی۔  ہمارے  عزت مآب صدر نے   اس  گھناونی چال کے سامنے  عوام  کے ساتھ شانہ بشانہ ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ اگر اس دن ڈر جاتے تو تاریخ  کو ہمیں اس کا حساب چکانا پڑتا۔ ہمیں اپنے قومی ترانے کے پہلے   لفظ 'خوفزدہ مت ہو'  کو ہر گز فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

نئے حکومتی نظام   کے ساتھ  لائی جانے والی جدت   کو شق وار بیان کرنے والے وزیر اعظم نے  بتایا    کہ صدر اور قومی اسمبلی  کے ممبران کا انتخاب  عوام برائے راست کرے گے، نئے نظام  کی بدولت  مارشل لاء کا احتمال     اب ماضی کا حصہ  بن کر رہ جائیگا۔

نئے نظام    سے دہشتگردی کا بھی قلع قمع ہونے کا ذکر کرنے والے یلدرم نے  بتایا کہ "دہشت گرد تنظیمیں، PKK، داعش اور فیتو   نئے نظام کے حق میں نہیں  کیونکہ   یہ تبدیلی ان کا خاتمہ کر دے گی۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ نیا نظام   لائے جانے کی صورت میں   ترکی بیرونی خطرات کے سامنے بھی فی الفور   فیصلے اور حرکت کرنے  کے قابل بن جائیگا۔ یہ نظام  خوفزدہ کرنے  کی سیاست کا خاتمہ کرے گا، ملک میں  اتحاد و یکجہتی کے ماحول  کو مزید    تقویت دے گا۔



متعللقہ خبریں