ترک وزیر اعظم میونخ سیکورٹی کانفرس میں شرکت کی غرض سے جرمنی میں

یورپی یونین نے ترکی کی یورپی یونین رکنیت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں

675099
ترک وزیر اعظم میونخ سیکورٹی کانفرس میں شرکت کی غرض سے جرمنی میں

وزیر اعظم بن علی یلدرم  53 وین بین الاقوامی میونخ  سیکورٹی  کانفرس  میں  شرکت کی غرض سے  جرمنی کے   شہر میونخ  تشریف  لے گئے ہیں۔

یلدرم کے   جرمن چانسلر  انگیلا مرکل اور امریکی نائب صدر مائیک پینس سے   سمیت  کانفرس کے  شرکاء  اعلی   سطحی  وفود سے  دو طرفہ مذاکرات متوقع ہیں۔

عالمی  سلامتی و دفاعی پالیسیوں   کا کثیر الجہتی   جائزہ لیے جانے والے  ان مذاکرات میں    روزہ مرہ کے  دیگر  معاملات، علاقائی و  بین الاقوامی   پیش رفت کا جائزہ  لیا جانا  متوقع ہے۔

دوسری جانب  وزارت عظمی  کے  پریس  مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  وزیر اعظم یلدرم   دورہ جرمنی کے دائرہ کار میں  یورپی یونین کمیشن کے    ہجرت، داخلی  و  شہریت امور کے   ذمہ دار رکن دیمتری  آورامو پولو  کو شرف ملاقات بخشا۔

اس دوران خاصکر  یورپی یونین  اور ترکی کے مابین  18 مارچ  میمورنڈم کی اہمیت  پر زور دیا گیا۔

اس میمورنڈم کے   حوالے سے ترکی کے تمام تر وعدوں کی پاسداری کرنے کا ذکر   کرنے والے وزیر اعظم یلدرم نے اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ   یورپی یونین  اس حوالے سے  اپنی  ذمہ داریوں کو پورا کرنے  میں ناکام رہی ہے  ، ہم اس حوالے سے یورپی یونین کمیشن  کے تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔

وزیر اعظم نے  انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مزید  سیکورٹی تعاون   اور  مفاہمت   کی توقعات کو بھی زیر لب لایا۔

مذاکرات میں  ترکی پیش رفت رپورٹ پر بھی غور کیا گیا ،   آوراموپلو  نے بھی  اس موقع پر   ترکی اور یورپی یونین  کے باہمی تعلقات کو دوبارہ    سرعت دلانے  کی ضرورت کا ذکر کیا اور  اس طرف اشارہ دیا کہ  یورپی یونین کے ساتھ  دو طرفہ رابطے اس  حوالے سے بار آور ثابت ہو سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں