دیکھیں ہم پر حملہ کیا گیا ہے کہیں آپ بھی ایسے ہی حملے کا نشانہ نہ  بن جائیں۔ صدر ایردوان

دہشت گردی جہاں بھی ہو ہمیں اس کے خلاف جدوجہد کرنا چاہیے۔ خواہ  یہ دہشت گردی ہمیں براہ راست متاثر نہ بھی کر رہی ہو تو بھی اس کے خلاف جدوجہد کرنا ضروری ہے۔ صدر ہیری راجاو ناریمام پیانینا

659472
دیکھیں ہم پر حملہ کیا گیا ہے کہیں آپ بھی ایسے ہی حملے کا نشانہ نہ  بن جائیں۔ صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے دورہ افریقہ کے دوران  فیتو کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر  تعاون  کےپیغامات جاری کئے ہیں۔

تنزانیہ اور موذمبیق میں  اپنی مصروفیات مکمل کرنے  کے بعد صدر ایردوان مڈغاسکر تشریف لے گئے جہاں انہوں نے مڈغاسکر کے صدر ہیری راجاو ناریمام پیانینا  کے ساتھ دوطرفہ ملاقات  کی ۔

صدور کے درمیان مذاکرات کے بعد  بین الوفود  مذاکرات  ہوئے اور بعد ازاں صدارتی پیلس میں دونوں صدور نے مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ" صدر ہیری کے ساتھ ملاقات میں ہم  نے 15 جولائی کو ترکی میں فیتو  کے حملے کے اقدام پر بھی بات کی"۔

انہوں نے کہا کہ "میں نے ،تعلیم اور تہذیب و ثقافت کے لباس میں افریقہ کے متعدد ممالک میں منّظم ہونے والی اس دہشت گرد تنظیم کے بارے میں  اپنے دوست کو معلومات فراہم کیں اور تنظیم کو ملک سے ختم کرنے کے معاملے میں ان سے اپنی توقعات سے آگاہ کیا"۔

صدر ایردوان نے کہا کہ فیتو اس وقت دنیا کے 170 مقامات پر اپنی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور ہم اپنے دوستوں سے کہہ رہے ہیں کہ " دیکھیں ہم پر حملہ کیا گیا ہے کہیں آپ بھی ایسے ہی حملے کا نشانہ نہ  بن جائیں"۔

آستانہ میں شامی مذاکرات کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "شام کے مسئلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے بلکہ یہ مسئلہ اقوام متحدہ کے فیصلے کے اطلاق سے حل ہو گا۔ ملک میں فائر بندی کی مانیٹرنگ کے لئے ایک سہ فریقی میکانزم پر اتفاق رائے ہو گیا ہے اس کے علاوہ داعش اور النصریٰ کے خلاف جدوجہد  کے لئے بھی عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ "جب تک ہمیں شمالی شام سے خطرہ لاحق نہیں ہوتا اس وقت  علاقے کے بارے میں ہمارا نقطہ نظر مختلف ہے"۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت وہاں دہشت گرد تنظیمیں PYD اور YPG متحرک ہیں اور ہمارے ملک کے لئے خطرہ تشکیل دے رہی ہیں۔

 صدر ایردوان نےکہا کہ میں نے  اوباما سے کہا  تھا کہ یہاں ایک سکیورٹی زون قائم کر کے مہاجرین کو یہاں رکھیں ۔ سکیورٹی زون ہونے کی وجہ سے  علاقے کا نو فلائی زون ہونا بھی ضروری ہے ۔ لیکن تاحال اس تجویز پر عمل نہیں کیا گیا  نتیجتاً ایک مخصوص دورانیے میں ترکی پر ہونے والے حملوں کے خلاف ہم نے جیرابلوس میں آپریشن کا آغاز کیا اور اس وقت ہم الباب کے جوار میں ہیں۔

مڈغاسکر کے صدر ہیری راجاو ناریمام پیانینا  نے بھی اپنے ملک میں فیتو کے اسکولوں کو بند کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ " دہشت گردی جہاں بھی ہو ہمیں اس کے خلاف جدوجہد کرنا چاہیے۔ خواہ  یہ دہشت گردی ہمیں براہ راست متاثر نہ بھی کر رہی ہو تو بھی اس کے خلاف جدوجہد کرنا ضروری ہے"۔

انہوں نے کہا کہ "ہم ترکی کے ساتھ تعلقات کو دو طرفہ مفادات کے اصول پر قائم کر رہے ہیں۔ ترکی میں  بناو ، چلاو اور منتقل کرو کے ماڈل کی خوبصورت مثالیں موجود ہیں ہم بھی اپنے ملک میں اس ماڈل  کو اپنا سکتے ہیں"۔

دونوں ملکوں کے درمیان 4 شعبوں میں طے پانے والے سمجھوتوں کی طرف توجہ مبذول کراوتے ہوئے صدر ہیری نے کہا کہ ایوی ایشن ، سیاحت اور رسل و رسائل کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں بھی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں