تین منٹ میں ترکی کا ویزہ

ترکی میں حالیہ 4 سالوں میں 16.2  ملین غیر ملکیوں نے 3 منٹ میں ترکی کا ویزہ حاصل کیا

658868
تین منٹ میں ترکی کا ویزہ

ترکی میں حالیہ 4 سالوں میں 16.2  ملین غیر ملکیوں نے 3 منٹ میں ترکی کا ویزہ حاصل کیا۔

وزارت خارجہ کے اعداد و شمار کے مطابق سرحدی چوکیوں پر دئیے جانے والے "بینڈ رول " ویزے کی جگہ 17 اپریل 2013 سے الیکٹرانک  ویزہ  یعنی ای۔ ویزہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

ای۔ ویزہ  درخواست  سسٹم   کے آغاز  یعنی 17 اپریل 2013 سے لے کر یکم جنوری 2017 تک کے عرصے میں 18 ملین 4 لاکھ 52 ہزار 733 غیر ملکی سیاحوں نے ای ۔ویزے کے لئے درخواستیں دیں۔

ان درخواستوں  میں سے 16 ملین  ایک لاکھ 99 ہزار 968 کو ویزہ فراہم کیا گیا اور اس طرح نارمل ویزے کو ای۔ ویزے میں تبدیل کروانے کی طرف رجحان کی شرح 87.79  فیصد رہی۔

ویزے کو ای ۔ویزے  میں تبدیل کروانے والے  ممالک میں 4.6 ملین کے ساتھ برطانیہ پہلے،  2 ملین کے ساتھ عراق دوسرے ، 1.8 ملین کے ساتھ ہالینڈ تیسرے اور 9 لاکھ 38 ہزار کے ساتھ بیلجئیم چوتھے نمبر پر رہا۔

تقریباً 8 لاکھ 31 ہزار  کے ساتھ پولینڈ، 7 لاکھ 55 ہزار کے ساتھ امریکہ، 6 لاکھ 84 ہزار کے ساتھ سعودی عرب، 5 لاکھ 93 ہزار کے ساتھ  ناروے اور آسٹریلیا اور 5 لاکھ ایک ہزار کے ساتھ چین سب سے زیادہ ای۔ ویزہ لینے والے ممالک میں شامل ہیں۔

ای ۔ویزے کے لئے درخواست دینے کی انٹر نیٹ سائٹ  www.evisa.gov.tr  چینی زبان سے لے کر ڈچ زبان تک 9 زبانوں میں خدمات فراہم کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں