صدر ایردوان کا دورہ موزمبیق،دو طرفہ تعاون کے فروغ کی یقین دہانی

صدر ایردوان کا دو روزہ دورہ موزمبیق  دو طرفہ تعلقات  میں اہم ہوگا اور اس سے افریقی ممالک کے  ترکی سے تعلقات میں پیش رفت ہوگی

657510
صدر ایردوان کا دورہ موزمبیق،دو طرفہ تعاون کے فروغ کی یقین دہانی

موزمبیق میں متعین ترک سفیرہ  زینب قزل تان نے  صدر رجب طیب ایردوان  کے دورے  کی اہمیت  اجاگرکی۔

 انہوں نے کہا کہ  صدر ایردوان کا  دو روزہ دورہ موزمبیق  دو طرفہ تعلقات  میں اہم ہوگا اور اس سے افریقی ممالک کے  ترکی سے تعلقات میں پیش رفت ہوگی ۔

 اس دورے میں  تجارتی، زرعی،توانائی اور سیاحت جیسے شعبوں میں  تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی 

موزمبیق،   توانائی ،سیاحتی اور زرعی اعتبار سے    تعاون کے فروغ کا متمنی ہے  اس کے علاوہ تعلیم اور  ثقافتی شعبوں میں بھی  دونوں ممالک کے درمیان   رابطے یقینی ہو سکتے ہیں۔

 قزل تان نے بتایا کہ  صدر ایردوان کے دورے کی وجہ سے دو طرفہ  تجارتی فورم کا انعقاد   بھی ہوگا جس کے بعد مارچ میں  ماپوٹو میں  ایک مشترکہ  کاروباری  اجلاس منعقد کیا جائے گاجس سے امید ہے کہ  دو طرفہ سرمایہ کاری  کے امکانات بڑھیں گے۔

 



متعللقہ خبریں