کولیشن فورسز نے سرچ پروازیں کرنا اور فضائی حملے کرنا شروع کر دیا

کولیشن فورسز نے شام  کے علاقے الباب کے جوار میں  ترکی کے ساتھ تعاون کے لئے سرچ پروازیں کرنا اور فضائی حملے کرنا  شروع کر دیا ہے: جان ڈورئین

653748
کولیشن فورسز نے سرچ پروازیں کرنا اور فضائی حملے کرنا شروع کر دیا

داعش کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت  کولیشن فورسز کے ترجمان کرنل جان ڈورئین نے کہا ہے کہ کولیشن فورسز نے شام  کے علاقے الباب کے جوار میں  ترکی کے ساتھ تعاون کے لئے سرچ پروازیں کرنا اور فضائی حملے کرنا  شروع کر دیا ہے۔

کرنل جان ڈورئین نے  عراق کے دارالحکومت بغداد سے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون کے ساتھ رابطہ کیا اور عراق اور شام  میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جاری آپریشنوں کے بارے میں سوالات کے  جواب دئیے۔

انہوں نے کہا کہ کولیشن فورسز، شام میں ،ترکی کے ساتھ معمول کے رابطہ و تعاون اور مذاکرات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ڈورئین نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہم  نے الباب کے جوار میں  ترکی کو تعاون فراہم کیا اور ترک فوج کے ساتھ تعاون کے لئے متعدد سرچ  پروازیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے الباب کے جوار میں اہداف پر فضائی آپریشن بھی شروع کر دئیے ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں شہر کے قریب دشمن فورسز  کی ابتدائی صفوں کے عناصر کو ختم کر دیا گیا ہے۔

کرنل ڈورئین نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہو سکا کولیشن فورسز داعش کے خلاف ترکی کے ساتھ   زیادہ  سے زیادہ فرنٹوں پر مل کر کام کرنا جاری رکھیں گی اسی طرح ترک اور امریکن فوجی حکام    مشترکہ مراکز سے رابطہ و تعاون  کرنا بھی جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں