قبرص مذاکرات میں طرفین کا مخلص ہونا لازمی ہے، ترک وزیر خارجہ

چاوش اولو نے  کہا ہے کہ ہمارے اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے  مؤقف میں ہم   آہنگی پائی جاتی ہے

650698
قبرص مذاکرات میں طرفین کا مخلص ہونا لازمی ہے، ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ میولود  چاوش اولو  نے جنیوا میں جاری قبرص  مذاکرات  کے حوالے     اپنے اعلانات میں کہا ہے کہ مسئلہ قبرص کے  حل کے لیے  ہر کس کو مخلص ہونا چاہیے اور قلیل المدت  سیاست  سے  پرہیز کرنی چاہیے، مسئلے کا حل طویل المدت مفادات  لائے گا۔

ترکی کے  ضمانت اور سیکورٹی کے معاملے میں مؤقف کے واضح اور عیاں ہونے  کا  ذکر کرنے والے  چاوش اولو نے  کہا کہ ہمارے اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے  مؤقف میں ہم   آہنگی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے  بتایا کہ مذاکرات  کا سلسلہ  18 جولائی   کے روز  ماہرین کی جانب سے جاری رکھا جائیگا،  ہر   فریق  اپنے اپنے دارالحکومت میں ٹھوس  تجاویز کا تعین کرے گا،  اقوام  متحدہ کے تعاون  سے  طرفین  یکجا ہوتے ہوئے ان تجاویز کا جائزہ  لیں گے۔ اس عمل کے بعد   ضامن ملکوں کے  وزراء خارجہ یکجا ہوں گے۔  جس سے کسی نتیجے   کو حاصل کرنے کے بعد  ضامن ملکوں کےو زراء اعظم    کے درمیان   مذاکرات  سر انجام پائیں  گے۔



متعللقہ خبریں