دہشت گرد تنظیم PKK  علاقے کے لئے مستقل خطرہ بنی ہوئی ہے۔ جان کربی

ہم ترکی اور دہشت گردی کے خلاف اس کی جدوجہد کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ جان کربی

647867
دہشت گرد تنظیم PKK  علاقے کے لئے مستقل خطرہ بنی ہوئی ہے۔ جان کربی

امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK  علاقے کے لئے مستقل خطرہ بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ترکی اور دہشت گردی کے خلاف اس کی جدوجہد کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

جان کربی نے اپنے معمول کی پریس کانفرنس  میں،عراق کے شمال مغرب میں واقع سلسلہ کوہ سنجار میں، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکی موجودگی سے متعلق سوالات کے جواب دئیے۔

انہوں نے امریکہ کے   PKK کو ایک دہشت گرد تنظیم تسلیم کرنے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ PKK ہمارے لئے اپنی دہشت گردی  کی شناخت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

کربی نے اپنے 16 دسمبر کے بیان میں بھی PKK کے امریکہ کی طرف سے ایک دہشتگرد تنظیم تسلیم کئے جانے  کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا تھا کہ PKK کو چاہیے کہ وہ سنجار میں کاروائیوں سے پرہیز کرے۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے بھی ہفتے کے آخر میں اپنے دورہ عراق  کے دوران جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ سنجار کے علاقے میں PKK کا مورچے سنبھالنا ترکی کی قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔ ہم نے اس مسئلے کا پوری تفصیل کے ساتھ  جائزہ لیا ہے۔

یلدرم نے کہا کہ یا تو عراق اور پیش مرگہ فورسز یہاں سے PKK کو نکالیں گے  یا پھر ترکی ضروری کاروائی کرے گا۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے بھی وزیر اعظم بن علی یلدرم  کے دورہ عراق  روانگی سے قبل بیش تیپے کنوینش سینٹر میں غازیوں اور شہداء کے عزیزوں کی شرکت سے شہداء کی یاد کے لئے منعقدہ تقریب میں   سنجار کی طرف توجہ مبذول کروائی تھی۔

صدر ایردوان نے کہا  تھاکہ علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PKK سنجار  کو ایک اور قندیل میں تبدیل کرنے کا پروگرام رکھتی ہے لیکن ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔



متعللقہ خبریں