شام میں دہشت گردوں کی رہاداری کے قیام کی اجازت نہیں دی جائیگی، ابراہیم قالن

اگر   امریکہ شامی مخالفین کو   دیے  گئے وعدوں  کی پاسداری کرتا تو   یہ گروہ آج اتنے کمزور نہ پڑتے  اور شاید   حلب  میں  رونما ہونے  والا المیہ پیش نہ آتا۔

645696
شام میں دہشت گردوں کی رہاداری کے قیام کی اجازت نہیں دی جائیگی، ابراہیم قالن

ایوان ِ صدر  کے ترجمان   ابراہیم قالن    کا کہنا ہے کہ  ترکی کے پاس  انجرلک  فوجی اڈے کو   بند کرنے کا حق  ہمیشہ  پایا جاتا ہے،    تا ہم  اس سے قبل   شرائط کا جائزہ  لیا جانا لازمی ہے۔

جناب قالن نے ایک نجی ٹیلی ویژن  چینل    پر  سوالات کا جواب دیا۔

انہوں نے اس بات کا ایک بار پھر اعادہ کیا کہ  شام  میں دہشت گردی کی راہداری  کی تشکیل کی  ہر گز اجازت نہیں  دی جائیگی، داعش کے خلاف جنگ میں  ہمارے اتحادیوں کو   بھی  اپنا تعاون  فراہم کرنا چاہیے۔  

انہوں نے کہا کہ"اگر   امریکہ شامی مخالفین کو   دیے  گئے وعدوں  کی پاسداری کرتا تو   یہ گروہ آج اتنے کمزور نہ پڑتے  اور شاید   حلب  میں  رونما ہونے  والا المیہ پیش نہ آتا۔

جانب قالن نے متحدہ امریکہ  کی جانب سے  "شام میں 20 کلو میٹر  سے  نیچے پرواز نہ کریں  " پر   مبنی انتباہ     پر توجہ مبذول کراتے ہوئے  کہا کہ"جب ہم مزید  نیچے پرواز  کرتے ہیں تو آفرین  اور منبچ  کے درمیانی علاقے میں  پی وائے ڈی کی  راہداری     کی تشکیل دینے اور  اس کا تحفظ کرنے کا ہدف  بنایا گیا ہے۔  ہم اس  چیز کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتے۔ یہ امر ہمارے قومی مفادات اور  داعش کے خلاف جنگ کے حوال سے   قابل قبول نہیں  ہے۔

انہوں  نے مزید بتایا کہ آستانہ  میں منعقد ہونے والے شام مذاکرات   میں  شام کے اصل    نمائندے شریک ہوں  گے۔

 

 



متعللقہ خبریں