ترکی: صومالیہ میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت

ملک  میں استحکام اور قیام امن کے لئے اہم اقدامات کے دور میں  دہشت گردی کا یہ حملہ نہایت قابل مذمت ہے۔ ترک وزارت خارجہ

643051
ترکی: صومالیہ میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت

ترکی نے صومالیہ میں، ایک ایسے وقت میں کہ جب ملک میں امن و استحکام کے لئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں،   دہشت گردی کے حملے کی شدید  مذمت کی ہے۔

صومالیہ میں ائیر پورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے سے متعلق ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ  تحریری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کل موغادیشو ایئر پورٹ کے داخلی چیک پوائنٹ پر بم سے مسلح دو گاڑیوں کے ساتھ کئے گئے، 10 افراد کی ہلاکت اور کثیر تعداد میں افراد کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے اس حملے پر ہمیں شدید افسوس ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے ملک  میں استحکام اور قیام امن کے لئے اہم اقدامات کے دور میں  دہشت گردی کا یہ حملہ نہایت قابل مذمت ہے۔

اعلامیے میں  ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں سے تعزیت کا اور زخمیوں کے لئے فوری شفا کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے  ۔

مزید کہا گیا ہے کہ ترکی آج کی طرح کل بھی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں دوست اور برادر ملک صومالیہ کی عوام اور حکومت کے ساتھ تعاون کو پورے عزم کے ساتھ جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں