دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون ضروری ہے:چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ  کوششو ں کےلیے عالمی تعاون ضروری ہے

642039
دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون ضروری ہے:چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ  دہشت گردی کے خلاف مشترکہ  کوششو ں کےلیے  عالمی تعاون ضروری ہے ۔

 سفارتی ذرائع  کےمطابق ، برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن ،یونیسکو کی ڈاریکٹر جنرل  بوکووا اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل یانز اسٹولٹن برگ   نے   چاوش اولو سے ٹیلی فون پر  استنبول   کے حملے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ۔

  جس کے جواب میں  وزیر  خارجہ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں استنبول حملے  کے خلاف تعزیتی پیغامات بھیجنے والے ممالک اور اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ۔



متعللقہ خبریں