صدر ایردوان اور عراقی وزیر اعظم کی ٹیلی فونک ملاقات

ایوان صدر کے  حلقوں سے حاصل کردہ معلومات  کے مطابق  اس  بات چیت میں دونوں ملکوں   کے مابین براہ راست مذاکرات کو تقویت دیے جانے کی اہمیت پر زور دیا

641337
صدر ایردوان اور عراقی وزیر اعظم کی ٹیلی فونک ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان اور عراقی وزیر اعظم  حیدر العبادی نے ٹیلی فونک ملاقات کی۔

اس دوران دو طرفہ تعلقات سمیت   دہشت گردی کے  خلاف مشترکہ    جدوجہد کے معاملات  زیر غور آئے۔

ایوان صدر کے  حلقوں سے حاصل کردہ معلومات  کے مطابق  اس  بات چیت میں دونوں ملکوں   کے مابین براہ راست مذاکرات کو تقویت دیے جانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس دائرہ کار میں   حالیہ ایام میں   ہونے والی پیش رفت پر ممنونیت  کا اظہار بھی کیا گیا۔

دونوں سربراہان نے  دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی ضرورت  کی جانب اشارہ کرتے ہوئے  کہا کہ  دہشت گردی کو خطے میں عدم استحکام کا ماحول قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔



متعللقہ خبریں