ہم  آپ کی چالوں میں نہیں آنے والے۔ صدر رجب طیب ایردوان

پہلے تو آپ علاقے میں ان دہشتگرد تنظیموں کو ہر طرح کی اسلحے کی امداد فراہم کرتے ہیں اور پھر اسے ایک غلاف میں لپیٹ کر کہتے ہیں کہ ہم اسلحے کی تو نہیں ایمونیشن کی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ ہم  آپ کی ان چالوں میں نہیں آنے والے۔ ایردوان

640430
ہم  آپ کی چالوں میں نہیں آنے والے۔ صدر رجب طیب ایردوان

پی کے کے کی شامی شاخ PYD  کو اسلحے کی امداد فراہم کرنے پر ترکی کے  صدر رجب طیب ایردوان نے واشنگٹن انتظامیہ پر سخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔

صدر ایردون نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے  کہا  ہےکہ "آپ سب دہشتگرد تنظیموں کو اسلحے کی امداد فراہم  کرتے اور پھر کہتے ہیں کہ ہم اسلحے کی نہیں ایمونیشن  کی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ ہم ان چالوں میں نہیں آنے والے"۔

ترکی کی سائنس و ٹیکنالوجی تحقیقاتی کونسل TUBITAK کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب میں صدر ایردوان  نے کہا ہے کہ ترکی مغربی دنیا سے ایک طویل عرصے سے دہشت گرد تنظیموں کے درمیان امتیاز نہ کرنے اور اس معاملے میں اصولی طرزعمل اختیار کرنے کی اپیل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ان اپیلوں کے مقابل امریکہ سمیت بعض ممالک  مختلف بہانوں  کے  ساتھ  ہمارے علاقے میں معصوم انسانوں کو قتل کرنے والی تنظیموں کو کھلے عام مدد فراہم کر رہے ہیں۔ یعنی پہلے تو آپ علاقے میں ان دہشتگرد تنظیموں کو ہر طرح کی اسلحے کی امداد فراہم کرتے ہیں اور پھر اسے ایک غلاف میں لپیٹ کر کہتے ہیں کہ ہم اسلحے کی تو نہیں ایمونیشن کی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ ہم  آپ کی ان چالوں میں نہیں آنے والے"۔

صدر رجب طیب ایردوان  نے فرات ڈھال آپریشن  کا بھی ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ اس آپریشن کے ساتھ نہ تو نیٹو نے تعاون کیا ہے اور نہ ہی کولیشن ممالک نے۔



متعللقہ خبریں