صدر رجب طیب ایردوان حق بجانب ہیں: الیکسی پشکوف

ایسی متعدد چیزیں موجود ہیں کہ جن سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور امریکی وزارت خارجہ اس کھلم کھلا صورتحال کے برعکس ثابت کرنے کی جو کوششیں کر رہی ہے وہ فضول کوششیں ہیں۔ پشکوف

639386
صدر رجب طیب ایردوان حق بجانب ہیں: الیکسی پشکوف

روسی پارلیمنٹ کی بالائی شاخ  فیڈریشن کونسل کے انفارمیشن پالیسی کمیشن کے سربراہ الیکسی پشکوف  نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے امریکہ کی زیر قیادت کولیشن کے دہشت گرد تنظیم داعش  کے ساتھ تعاون کرنے کے بارے میں جو بیان دیا ہے اس میں وہ حق بجانب  ہیں۔

ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں پشکوف نے کہا ہے کہ "صدر ایردوان درست کہہ رہے ہیں۔ ایسی متعدد چیزیں موجود ہیں کہ جن سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور امریکی وزارت خارجہ اس کھلم کھلا صورتحال کے برعکس ثابت کرنے کی   جو کوششیں کر رہی ہے وہ فضول کوششیں ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ایردوان نے کل گنی کے صدر الفا کوڈے کے ساتھ منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ "افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس وقت  کولیشن فورسز   اپنے وعدوں کو پورا  نہیں کر رہیں۔ انہوں نے  جو وعدہ کیا تھا وہ کچھ اور تھا  لیکن اس وقت وہ جو کر رہی ہیں وہ مختلف ہے۔ خواہ وہ اپنے وعدے کو پورا کریں یا نہ کریں ہم نہایت عزم کے ساتھ اپنے راستے پر رواں ہیں اور رواں رہیں گے۔ ہم اپنے راستے سے واپس نہیں لوٹیں گے"۔



متعللقہ خبریں