ترک وزیر خارجہ کا روس سے اظہار افسوس

دوہا کا دورہ کرنے والے ترک وزیر خارجہ نے روسہ ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے طیارے کے حادثے پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا

638443
ترک وزیر خارجہ کا روس سے اظہار افسوس

 

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے  بحیرہ  اسود میں  گرنے والے روسی طیارے کے   حادثے  میں  ہلاک شد گان   کے لیے روسی ہم منصب   سرگئی لاوروف سے اظہارِ تعزیت کیا۔

سفارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق   قطر کے دارالحکومت   دوہا    کا دورہ کرنے والے  چاوش اولو نے آج   روسی  ہم منصب   سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے  طیارے کے المیہ  پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا اور روسی عوام  کے  دکھ میں برابر کے شریک   ہونے کا کہا۔

اس دوران  انہوں نے   قطر میں  شام کے حوالے سے مذاکرات  اور رابطوں کے حوالے سے  روسی وزیر کو آگاہی بھی کرائی۔



متعللقہ خبریں