فرانسیسی وزیر خارجہ کی مولود چاوش اولو کیساتھ ٹیلیفونک ملاقات، ترکی سےاظہار یکجہتی

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے فرانس کے وزیر خارجہ یان مارک آئرولٹ کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ۔

636174
فرانسیسی وزیر خارجہ کی مولود چاوش اولو کیساتھ ٹیلیفونک ملاقات، ترکی سےاظہار یکجہتی

 

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے فرانس کے وزیر خارجہ یان مارک آئرولٹ کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ۔

سفارتی ذرائع کیمطابق  فرانسیسی وزیر  نے ترکی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات  سے متعلق تحریری  بیانات کے علاوہ بذات خود وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  کو ٹیلیفون کرتے ہوئے ترکی کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر خارجہ چاوش اولو نے   وزیر خارجہ آئرولٹ  کی حمایت کیوجہ سے ان کا شکریہ ادا کیا  اور انھیں حلب میں فائر بندی ، انخلاء کے عمل اور روس میں ہونے والے سہ رکنی اجلاس کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔

20 دسمبر کو شام کی صورتحال اور انخلاءکے عمل کا جائزہ لینے کے لیے ماسکو میں ایک اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں وزیر خارجہ مولود چاوش اولو ،ایرن کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور روس کے وزیر خارجہ سرگے لوروف نے شر کت کی تھی ۔ تینوں وزاراء خارجہ نے اجلاس کے بعد جاری مشترکہ امن اعلامئیے  کی حمایت کی تھی ۔

اجلاس کے بعد مولود چاوش اولو نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ اجلاس میں  شام میں فائر بندی کے موضوع کا جائزہ لیا گیا ہے  ۔سیاسی مطابقت سے ہی شام کے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے ۔ ہم انسانی امداد کی فراہمی اور پائیدار فائر بندی کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے ۔  شام کے صرف چند علاقوں کے بجائے پورے شام میں فائر بندی کروانے کی ضرورت ہے ۔



متعللقہ خبریں